برطانوی وزیراعظم کا آبنائے ہرمز کھولنے کا خیرمقدم، جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی مشن کا اعلان

پیرس (رم نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ اور فرانس مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز میں ایک بین الاقوامی مشن کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم سٹارمر نے واضح کیا کہ یہ مشن خالصتاً دفاعی ہوگا اور اس کا بنیادی کام سمندر سے بارودی سرنگوں کی صفائی اور جہاز رانی میں مدد فراہم کرنا ہوگا۔ تقریباً 12 ممالک پہلے ہی اس مشن کا حصہ بننے کے لیے وسائل فراہم کرنے کا عہد کر چکے ہیں، جبکہ مزید ممالک کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔