اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان نے چار سال بعد عالمی کیپٹل مارکیٹ میں 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کامیابی سے جاری کر دیے ہیں۔ یہ تین سالہ بانڈز 'گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ' پروگرام کے تحت پرکشش شرائط پر جاری کیے گئے۔ مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومت جلد ہی فنڈنگ کے ذرائع مزید وسیع کرنے کے لیے بین الاقوامی سکوک پروگرام کا آغاز بھی کرے گی۔
چار سال بعد پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی