روسی تیل کی خریداری کے لیے امریکی رعایت میں 16 مئی تک توسیع، ایران پر پابندیاں بدستور نافذ

واشنگٹن(رم نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے امریکی حکومت نے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے دی گئی خصوصی رعایت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، دنیا بھر کے ممالک اب 16 مئی 2026 تک روسی تیل خرید سکیں گے۔

یہ رعایت ان شپمنٹس کے لیے ہے جو پہلے سے ہی بحری جہازوں پر لدی ہوئی اور سمندر میں موجود ہیں۔ اس استثنیٰ میں ایران، کیوبا اور شمالی کوریا کو شامل نہیں کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر سخت پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی حکام نے چند روز قبل توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم توانائی کے عالمی بحران سے بچنے کے لیے 11 اپریل کو ختم ہونے والی مدت میں 30 دن کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔