پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس 3000 پوائنٹس گر گیا

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث مارکیٹ کریش کر گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,314 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1,70,625 کی سطح پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1,73,939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس نے تیزی سے نیچے کی جانب سفر شروع کیا۔