پاکستان ریلویز کا شیڈول 'آؤٹ آف ٹریک': کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں لیٹ

لاہور (رم نیوز) لاہور ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام ایک بار پھر درہم برہم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سینکڑوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کو وقت پر چلانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے کی ریکارڈ تاخیر کا شکار ہے۔خیبر میل اور ملت ایکسپریس بالترتیب ڈھائی اور سوا دو گھنٹے لیٹ ہیں۔فرید ایکسپریس دو گھنٹے، جبکہ کراچی ایکسپریس پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب رواں دواں ہے۔علامہ اقبال، شالیمار اور گرین لائن ایکسپریس بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔