کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہرِ قائد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع کے لیے آئندہ تین روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم رہے گا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس کی جائے گی۔
موسمیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعض مقامات پر موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ ضلع جامشورو اور گرد و نواح میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، جس سے مقامی طور پر گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔ صوبے کے دیگر بالائی اور وسطی اضلاع تپش کی لپیٹ میں رہیں گے۔