کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے گزشتہ روز کی مندی کے بادل چھٹاتے ہوئے بلند ترین سطح کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں 1800 سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 173,999 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پیر کے روز مارکیٹ 1742 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 172,196 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
ایشیائی خطے کی دیگر مارکیٹس میں بھی آج صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی، تاہم کچھ جگہوں پر مندی ریکارڈ کی گئی۔جنوبی کوریا (KOSPI) میں2.3 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔جاپان (Nikkei) میں 1.28 فیصد کی بہتری آئی۔ ملائیشیا (FTSE Bursa): 1.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ مارکیٹس میں معمولی مثبت رجحان رہا۔ انڈونیشیا میں (Jakarta Composite) 0.52 فیصد کی گراوٹ رہی، چین (Shanghai Composite) میں 0.24 فیصد کی معمولی مندی رہی۔