وزیراعلیٰ کی مصروفیات: خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

پشاور (رم نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا 51 واں اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی دیگر اہم حکومتی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔ یہ صوبائی کابینہ کا 51 واں اجلاس تھا۔ حکومت کی جانب سے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس اہم بیٹھک میں صوبے کے مختلف انتظامی امور، سیکیورٹی کی صورتحال اور نئی پالیسیوں کی منظوری دی جانی تھی۔ اجلاس کے التوا کے باعث اب ان اہم فیصلوں کی منظوری آئندہ اجلاس تک مؤخر ہو گئی ہے۔