اسلام آباد(رم نیوز)ملک بھر سے حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق آج بروز منگل مزید 13 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 510 عازمین سعودی عرب روانہ کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 5,250 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ آج کی پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے اڑان بھریں گی۔ اس آپریشن میں پی آئی اے سمیت نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لے رہی ہیں۔ عازمین کی روانگی کا یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔
حج آپریشن 2026: آج مزید 3510 عازمین 13 پروازوں کے ذریعے روانہ ہوں گے