کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سمندری ہواؤں کی موجودگی کے باوجود ہوا میں نمی کی زائد مقدار کے باعث شہریوں کو حبس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد کی بلند سطح پر ہونے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت (Feel Like) اصل درجہ حرارت سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک پہنچ گیا