ہانیہ عامر کے نئے فیشن شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ’فیس کارڈ‘ کے چرچے

لاہور (رم نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نئے اور منفرد انداز سے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فیشن کیمپن کی تصاویر شیئر کیں، جو وائرل ہوتے ہی فیشن کے نئے رجحانات کا مرکز بن گئیں۔ہانیہ عامر کی ان تصاویر میں جدید فیشن اور کلاسک نفاست کا بہترین امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے دو نمایاں انداز خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔ اداکارہ نے برگنڈی رنگ کا فِٹڈ ٹاپ اور ہائی ویسٹ پلیٹڈ سکرٹ زیب تن کیا، جسے کیٹ آئی سن گلاسز اور گولڈ بریسلیٹس کے ساتھ مکمل کر کے ایک پروقار لک اپنایا۔ایک اور لک میں ہانیہ نے مکمل سیاہ رنگ کا سلیو لیس ٹاپ اور وائیڈ لیگ ٹراؤزر پہنا، جو اپنی ہلکی شائن کی بدولت ایوننگ فیشن کے لیے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ کی تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

صارفین نے انہیں ’فیشن کوئین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ’فیس کارڈ کبھی فیل نہیں ہوتا‘۔ہانیہ عامر نے اپنے کیریئر کا آغاز فلمی پروجیکٹس سے کیا اور مختصر عرصے میں ’تتلی‘، ’عشقیہ‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں کے ذریعے خود کو انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں شامل کروایا۔ وہ نہ صرف اداکاری بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی مضبوط موجودگی کے باعث بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔