بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، دوسرے سال میں داخل

کراچی(رم نیوز) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد یہ پابندی اب دوسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔ جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، کمرشل اور فوجی طیارے 24 مئی 2026ء تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ یہ بندش 23 اپریل 2025ء سے برقرار ہے، جس کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔