واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک اہم بیان میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، پاکستانی قیادت نے ایران کی اندرونی تقسیم کے پیشِ نظر حملے کو روکنے کی تجویز دی تاکہ سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔ امریکی صدر نے فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت دے دی ہے، تاہم ایران کی بحری ناکہ بندی بدستور جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کر دی گئی ہے جب تک ایرانی قیادت مذاکرات کے لیے کوئی متفقہ تجویز پیش نہیں کرتی۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر رہیں گی۔