اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگی کارروائی روکنے اور جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل کی جانب سے امریکی اقدام کو سراہتے ہوئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کا دوسرا دور ایک جامع اور مستقل امن معاہدے پر منتج ہوگا۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی خاطر اپنا مصالحتی کردار بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا۔