ایران کا پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار، وجہ سامنے آگئی

تہران (رم نیوز) ایرانی حکومت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے پاک-امریکہ مذاکرات میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں مذاکراتی میز پر نہیں آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی درج ذیل بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ امریکہ اپنے غیر معمولی اور سخت مطالبات میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں، جس کی وجہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک امریکہ آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکی فوج نے ان کے کارگو جہاز پر فائرنگ کر کے اسے قبضے میں لیا، جو کہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کر کے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے، لیکن ناکہ بندی برقرار رکھنے کے فیصلے نے سفارتی کوششوں کو مشکل بنا دیا ہے۔ پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی اس نئی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔