تہران/اسلام آباد(رم نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوجی کارروائی کے لیے وقت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے دیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے مشیر مہدی محمدی کا کہنا ہے کہ امریکی محاصرہ بمباری سے مختلف نہیں، جس کا جواب فوجی انداز میں دیا جانا چاہیے۔
ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، کیونکہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرنے اور اپنے سخت مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اگرچہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی درخواست پر حملے مؤخر کیے، تاہم ایران نے اسے "وقت حاصل کرنے کی چال" قرار دے کر خود پہل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ایرانی قیادت کے اس سخت ردِعمل کے بعد خطے میں جنگ کے بادل ایک بار پھر گہرے ہو گئے ہیں۔