اسلام آباد (رم نیوز)خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے مذاکرات سے حالیہ انکار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنا بھرپور سفارتی کردار جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی قیادت آج دوبارہ ایرانی حکام سے رابطہ کرے گی تاکہ انہیں مذاکراتی میز پر واپس لانے کے لیے آمادہ کیا جا سکے۔
اجلاس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے حالیہ تحفظات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اس وقت خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچانے کے لیے آخری حد تک کوششیں کر رہا ہے اور وزیراعظم نے تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔