انتونیو گوتریس کی جنگ بندی میں توسیع کی حمایت، پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا

نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے جس طرح دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے، وہ عالمی امن کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے۔ گوتریس نے فریقین کو متنبہ کیا کہ اب وقت اشتعال انگیزی کا نہیں بلکہ سفارت کاری کا ہے۔