نئی دہلی (رم نیوز) پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی مجرمانہ غفلت اور مودی سرکار کا "فالس فلیگ" ڈرامہ پوری طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خود بھارتی میڈیا نے اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔بھارتی جریدے "دی ٹریبیون" نے مودی سرکار کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے ذمہ دار سکیورٹی اہلکاروں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتنے بڑے سکیورٹی بریچ (Security Breach) کے باوجود اب تک کسی ایک افسر کے خلاف بھی واضح ایکشن نہیں لیا گیا۔ حکومتی اعترافِ جرم کے باوجود خاموشی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ معاملے کو دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے نے بھارتی انٹیلی جنس اور سکیورٹی پروٹوکول کے پرخچے اڑا دیے تھے۔ اگرچہ کل جماعتی اجلاس میں بھارتی حکومت نے باقاعدہ طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا تھا، لیکن عملاً کسی کی جوابدہی نہیں کی گئی۔