لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی : پارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

لاہور(رم نیوز) پنجاب بھر میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں آج لاہور میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سورج کی تمازت کے باعث چلنے والی ہلکی ہوا 'لو' میں بدل گئی ہے، جس سے تپش کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز تک موسم خشک رہے گا اور گرمی مزید بڑھے گی۔شہریوں کو دوپہر کے وقت بلاضرورت باہر نہ نکلنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔