کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کے بادل چھا گئے۔ گزشتہ روز کی ریکارڈ تیزی کے بعد آج کاروبار کا آغاز شدید منفی زون میں ہوا۔کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,314 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ اس مندی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 841 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ پیر کے روز مارکیٹ 959 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 155 کی تاریخی سطح پر بند ہوئی تھی۔
آج آغاز سے ہی انڈیکس دباؤ کا شکار رہا اور گزشتہ روز حاصل ہونے والے تمام پوائنٹس زائل ہونے کے بعد مارکیٹ مزید منفی زون میں چلی گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں یہ گراوٹ "پرافٹ ٹیکنگ" (منافع خوری) کا نتیجہ ہے۔ جب انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچتا ہے تو بڑے سرمایہ کار اپنے شیئرز بیچ کر نفع کمانے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے قیمتیں گر جاتی ہیں۔