اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وزارتِ داخلہ اور دفاع کا اہم مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اور سکیورٹی سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔ مسافروں کے لیے تمام اداروں کی ایک ہی مقام پر مشترکہ چیکنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ وقت کی بچت ہو۔ ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے 'ای گیٹس' اور جدید ترین سکینرز نصب کیے جائیں گے۔ طیاروں کو پرندوں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لیے جدید ترین مشینری درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے، اے این ایف اور دیگر سکیورٹی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے گا تاکہ رش میں کمی آ سکے۔
ایئرپورٹس پر سکیورٹی کا نیا ماڈل، مشترکہ چیکنگ اور 'ای گیٹس' لگانے کا فیصلہ