کراچی (رم نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن گراوٹ کا شکار رہیں، جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگئی ہے۔عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 4,766 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر درج ذیل رہے۔
فی تولہ سونا (24 قیراط) 1,200 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4,98,962 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا، 1,029 روپے کی کمی کے بعد 4,27,779 روپے پر آگیا۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے خریداروں کے لیے بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی، 34 روپے کی کمی کے ساتھ 8,324 روپے کی سطح پر آگئی۔10 گرام چاندی، 29 روپے کی کمی سے 7,136 روپے پر ٹریڈ ہوئی۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ گزشتہ روز بھی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی، جو آج بھی برقرار رہی۔