کراچی (رم نیوز) پاکستان نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تمام ڈپازٹس کی واپسی مکمل کر لی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو آخری قسط کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان نے اپنی مالیاتی ساکھ کو مستحکم کرنے کے لیے حالیہ دنوں میں درج ذیل ادائیگیاں کیں۔ حالیہ ادائیگی 1 ارب ڈالر،گزشتہ ہفتے کی ادائیگی 2.45 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر واپس کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد اس مد میں کوئی بقایا واجب الادا نہیں رہا۔ اربوں ڈالر کی واپسی کے باوجود، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
یو اے ای کے تمام مالیاتی واجبات کلیئر، سٹیٹ بینک کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے متجاوز