کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا راج رہا، جہاں آغاز ہی میں ہنڈرڈ انڈیکس 2500 پوائنٹس سے زائد گر کر 1 لاکھ 66 ہزار 380 کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز کی 2405 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد آج مسلسل دوسرے دن مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔ عالمی سطح پر بھی ایشیائی منڈیوں، بالخصوص انڈونیشیا اور چین میں مندی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر نمایاں رہے۔ سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر برقرار ہے کیونکہ انڈیکس مختصر وقت میں اپنی بلند ترین سطح سے کافی نیچے آچکا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2500 پوائنٹس گر گیا