واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بہتر ڈیل کے لیے ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر تہران کے ساتھ پائیدار اور مستقل معاہدہ طے پا جاتا ہے، تو عالمی تجارت کے لیے بند آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت شدید معاشی دباؤ اور اندرونی انتشار کا شکار ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ ایران نے اپنی فوجی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن امریکی فوج اسے ایک دن میں ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ تاہم، انہوں نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ صدر نے امریکی عوام کو آگاہ کیا کہ اس تنازع کی وجہ سے انہیں کچھ عرصہ پٹرول اور گیس کی قیمتیں زیادہ ادا کرنی پڑ سکتی ہیں۔