آبنائے ہرمز تنازع: ایران نے ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر ڈال دی

تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری حالیہ کشیدگی اور ناکہ بندی کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ تہران میں جنوبی کورین ایلچی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنی سلامتی کے لیے جو بھی اقدامات کیے وہ قانون کے مطابق ہیں۔ عباس عراقچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری جارح قوتوں پر ہی عائد ہوگی۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔