لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع: صدر ٹرمپ کی میزبانی کی پیشکش

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنان میں امن کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور وہ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کی میزبانی کے خواہشمند ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے، تاہم پائیدار امن کے لیے ایران کو حزب اللہ کی مالی امداد بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خطے میں کسی بھی ایسی صورتحال کے حق میں نہیں جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو، اس لیے وہ ایک ایسا مستقل معاہدہ چاہتے ہیں جو لبنان اور اسرائیل دونوں کے لیے دیرپا امن کی ضمانت فراہم کرے۔