ٹک ٹاک کا 'میم ری مکسر': اب دوسروں کی ویڈیوز سے اے آئی تصاویر بنانا ممکن

کیلیفورنیاـ(رم نیوز) ٹک ٹاک نے کمنٹس سیکشن کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ’میم ری مکسر‘ نامی ایک جدید اے آئی ٹول کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی ویڈیو کا چہرہ، آواز یا پس منظر تبدیل کر کے اس سے نئی تصاویر تیار کر سکیں گے اور انہیں براہِ راست کمنٹس میں شیئر کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر آن ہوگا، تاہم صارفین اسے ہر ویڈیو کی سیٹنگز میں جا کر بند کر سکیں گے۔ یہ ٹول فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔