لاہور(رم نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ابتدائی فہرستیں 25 مئی کو شائع ہوں گی، جبکہ اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ تمام اعتراضات پر فیصلوں کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان 10 اگست 2026 کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے عمل کو شفاف رکھنے کے لیے صوبے بھر میں انتظامی حدود کی تبدیلی پر بھی فوری پابندی عائد کر دی ہے
پنجاب بلدیاتی الیکشن: حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، حتمی فہرست 10 اگست کو آئے گی