یوم مزدور: سندھ حکومت کا یکم مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی(رم نیوز) حکومت سندھ نے یومِ مزدور کے موقع پر یکم مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق، جمعہ یکم مئی کو لیبر ڈے کی مناسبت سے تمام صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ یہ تعطیل عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق کے اعتراف اور ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دی گئی ہے۔