ایران جنگ کا اثر: "یورپ اندرونی طور پر کمزور ہو رہا ہے"، صدر طیب اردوان کا انتباہ

انقرہ/برلن (رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اب یورپی سرحدوں تک پہنچ چکی ہے اور اس کے اثرات سے یورپی ممالک کمزور ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اگر امن کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس تنازع سے ہونے والا نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا۔

ترک ایوانِ صدر کے مطابق، صدر اردوان نے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اب صرف علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ اس نے یورپی معیشت اور سکیورٹی کے ڈھانچے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی حل میں تاخیر یورپ کے لیے مزید معاشی مشکلات پیدا کرے گی۔ ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی بندش اور ناکہ بندی کے باعث تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ صدر اردوان نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔