وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر میں پہلے 'ویمن بازار' کا افتتاح

گوادر (رم نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں خواتین کے لیے مخصوص پہلے بازار کا افتتاح کر دیا ہے۔بازار میں 14 دکانیں قائم کی گئی ہیں تاکہ خواتین کو روزگار کے مواقع ملیں۔اس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں کاروبار کے لیے محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے خواتین دکانداروں سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، اس لیے ایسے منصوبوں کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔