شوہروں پر شک کرنے کے بجائے خود کو مضبوط بنائیں: صبا فیصل کا خواتین کو مشورہ

لاہور(رم نیوز )سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مردوں کی جاسوسی چھوڑ کر اپنی شخصیت میں مضبوطی اور خود اعتمادی پیدا کریں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیوی کو اتنا باوقار ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت شوہر کے قریب آنے سے پہلے سو بار سوچے۔ صبا فیصل کے مطابق، مرد چاہے کہیں بھی جائے، بالآخر اپنے گھر اور خاندان کی طرف ہی لوٹتا ہے، اس لیے خواتین کو بے جا خدشات سے اپنا سکون برباد نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان خواتین پر بھی تنقید کی جو ڈراموں کی طرح شوہروں کا پیچھا کرواتی ہیں، اور کہا کہ رشتوں کی پائیداری شک میں نہیں بلکہ بیوی کی اپنی مضبوطی اور اعتماد میں پوشیدہ ہے۔