پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لٹر،ڈیزل کی نئی قیمت: 380 روپے 19 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے، جس کے لیے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔