اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ عباس عراقچی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد مسقط اور ماسکو بھی جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی ان اہم مذاکرات کے لیے اپنے وفد کی پاکستان روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار کی جانب سے خیر مقدم