امریکی وفد کا دورہ پاکستان، ایران سے مذاکرات کے لیے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف کی آج روانگی

واشنگٹن(رم نیوز) وائٹ ہاؤس نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کے روز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی وفد کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس نے ملاقاتوں کے شیڈول یا ایران کی جانب سے ممکنہ پیشکش کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر مذاکرات میں کسی قسم کی ٹھوس پیش رفت ہوتی ہے تو نائب صدر جے ڈی وینس بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی حکام اس دورے کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی تلاش کے لیے ایک اہم موقع قرار دے رہے ہیں۔