جنگ یا امن؟ صدر ٹرمپ کے لیے فیصلے کی گھڑی، قانونی مہلت ختم ہونے میں سات دن باقی

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی آخری ڈیڈ لائن قریب آگئی ہے، جس میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔ ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے تحت صدر کے لیے 60 دن کے اندر پارلیمنٹ سے اجازت لینا آئینی طور پر لازم ہے۔ اس وقت صدر ٹرمپ کو دوہرے چیلنج کا سامنا ہے: ایک طرف امریکی فوج نے 200 ارب ڈالرز کے اضافی جنگی بجٹ کا مطالبہ کر رکھا ہے، تو دوسری طرف عوام میں جنگ کی مقبولیت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک ہفتے کی یہ مختصر مدت اور مالیاتی بوجھ ہی وہ اصل وجوہات ہیں جن کی بنا پر ٹرمپ انتظامیہ پاکستان میں ایران کے ساتھ ہنگامی مذاکرات کے ذریعے کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔