انقرہ(رم نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے نئے دور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار جوہری تنازع کے اہم نکات حل ہونے اور بڑی پیش رفت کی قوی امید ہے۔ حاکان فیدان کے مطابق جوہری معاملے میں ایک دو اہم رکاوٹیں دور ہونے کے قریب ہیں جن کا حل جلد نکل سکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال براہِ راست ان مذاکرات کی کامیابی سے جڑی ہے؛ معاہدہ ہونے کی صورت میں بحری آمدورفت بحال اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے عالمی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں انقرہ غیر جانبدار رہنے کی پالیسی پر کاربند رہے گا۔
پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات، اہم پیش رفت کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ