واشنگٹن(رم نیوز) امریکی ایلچیوں کی پاکستان روانگی سے چند گھنٹے قبل امریکہ نے ایران پر معاشی گھیرا تنگ کرتے ہوئے 344 ملین ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق، ایران کی مالیاتی صلاحیت کمزور کرنے کے لیے متعدد کرپٹو والیٹس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی تیل کی برآمدات میں مدد کرنے والی چینی ریفائنریز اور شپنگ کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے اسلام آباد مذاکرات سے پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔
مذاکرات سے قبل امریکہ کا بڑا مالیاتی ایکشن؛ ایران کے 344 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد