کراچی میں پانی کا بڑا بحران: دھابیجی سٹیشن بند ہونے سے یومیہ 250 ملین گیلن کی کمی

کراچی(رم نیوز) واٹر کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر نئی لائن کی تنصیب کے لیے 9 میں سے 7 پمپس کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے باعث شہر کو یومیہ 250 ملین گیلن پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔ اس بندش سے نارتھ کراچی، سرجانی، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صدر اور لانڈھی سمیت کئی علاقے متاثر ہوں گے۔ 7 پمپس سے فراہمی 27 اپریل کو بحال ہوگی، تاہم 2 پمپس مزید 5 روز تک بند رہیں گے۔ واٹر کارپوریشن نے نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند کر دیے ہیں اور شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔