لاہور(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے شائقینِ کرکٹ کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم سے تماشائیوں کی واپسی کے لیے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے شائقین کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اجازت دے دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود بھی یہی چاہتے تھے کہ کرکٹ فینز کو اس بڑے مقابلے کا حصہ بننے کا موقع ملے۔ اس فیصلے کے بعد اب فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
پی ایس ایل 11 فائنل، وزیراعظم نے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی