کراچی(رم نیوز) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شہرِ قائد کی ابتر صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے "گندا" قرار دے دیا اور انتظامیہ سے سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جب شگفتہ اعجاز سے کراچی کو ایک جملے میں بیان کرنے کا کہا گیا، تو انہوں نے فوراً اسے "گندا" کہا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ یہ ان کا اپنا شہر ہے، اس لیے وہ اس کی موجودہ حالت دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتیں اور انہیں اس پر دلی دکھ اور غصہ ہے۔ اداکارہ نے متعلقہ حکام کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ہر صورت ٹھیک کی جائیں تاکہ ایمرجنسی میں لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اب ناگزیر ہو چکی ہے۔سوشل میڈیا پر شگفتہ اعجاز کے اس دوٹوک موقف کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین اسے کراچی کے اصل مسائل کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔
"اللہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں": شگفتہ اعجاز کی حکام سے اپیل