ٹرمپ کا وفد کو پاکستان جانے سے روکنے کا حکم: ایران سے مذاکرات کے لیے دورہ منسوخ

واشنگٹن/اسلام آباد(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنے وفد کا دورۂ پاکستان آخری لمحات میں منسوخ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اب امریکی وفد محض "زبانی جمع خرچ" کے لیے 18 گھنٹے کی طویل پروازیں نہیں کرے گا۔

فاکس نیوز اور ٹروتھ سوشل پر جاری بیانات کے مطابق، صدر ٹرمپ نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سفر میں وقت بہت ضائع ہو رہا ہے اور انتظامیہ کے پاس کرنے کے لیے ابھی بہت سے دیگر ضروری کام ہیں۔ ٹرمپ کے سخت ریمارکس: ایران میں کنفیوژن: صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہاں اصل فیصلہ ساز کون ہے۔