واشنگٹن(رم نیوز) وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں دیے گئے سالانہ عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے نے کہرام مچا دیا، تاہم سیکریٹ سروس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام اعلیٰ حکام محفوظ رہے۔ تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ ہال میں فائرنگ کی آواز گونج اٹھی۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ اور ترجمان کیرولائن لیویٹ کو ایک مشکوک پرچی دکھائی گئی تھی، جس نے صدر کے قریب بیٹھے شرکا کو حیرت زدہ کر دیا۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر مہمان اپنی نشستوں سے نیچے ہو گئے، جبکہ سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے صدر کو فوری طور پر ہال سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنیس کا رہائشی ہے۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہاواشنگٹن میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی، سیکریٹ سروس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا۔خاتونِ اول، نائب صدر اور کابینہ کے تمام اراکین مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔