ایرانی وزیر خارجہ کا دوبارہ دورۂ پاکستان؛ مشن اسلام آباد تاحال شیڈول کا حصہ

تہران (رم نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے مختصر دورۂ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ عباس عراقچی کا دورۂ پاکستان تاحال برقرار ہے، یہاں سے وہ روس روانہ ہوں گے۔ایرانی وفد کا ایک حصہ تہران سے مشاورت کے بعد اتوار کی شب دوبارہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ کو جوائن کرے گا۔ واضح رہے کہ عباس عراقچی امریکی وفد کی آمد میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اسلام آباد سے مسقط روانہ ہو گئے تھے، تاہم اب ان کی واپسی سے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز کی توقع ہے۔