پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ ڈرون کی پروازوں پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

لاہور(رم نیوز)حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کھلی فضا (آؤٹ ڈور) میں ڈرون اڑانے پر پابندی اب 25 مئی تک برقرار رہے گی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے آپریشنز کے لیے ڈرون استعمال کر سکیں گی۔