تہران/واشنگٹن(رم نیوز) ایران نے پاکستان کے تعاون سے امریکہ کو ایک نئی سفارتی تجویز ارسال کی ہے جس کا مقصد جاری کشیدگی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔طویل مدتی جنگ بندی یا جنگ کے مستقل خاتمے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ جوہری پروگرام سے متعلق حساس بات چیت کو دوسرے مرحلے تک مؤخر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے تجویز کی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے آج سچوئیشن روم میں قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس کریں گے، جہاں اس بات پر غور ہوگا کہ کیا جوہری شرائط کے بغیر یہ ڈیل قبول کی جائے یا نہیں۔
ایران کی امریکہ کو جنگ بندی کی پیشکش: آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط تجویز