تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔عباس عراقچی آج روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمانی حکام سے بھی اہم مشاورت مکمل کر لی گئی ہے تاکہ آبی گزرگاہ کے معاملات پر ہم آہنگی برقرار رہے۔ایران اس وقت پاکستان، روس اور عمان کے ساتھ مل کر تنازع کے حل کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی دورہ مفید رہا، آج صدر پیوٹن سے جنگ پر اہم مشاورت ہوگی: ایرانی وزیر خارجہ