پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 268 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس گزشتہ ہفتے کے اختتام (1 لاکھ 70 ہزار 672) کے مقابلے میں بڑی گراوٹ کا شکار ہوا۔پاکستان کے برعکس ایشیائی مارکیٹس (جاپان، چین، تھائی لینڈ) میں آج تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔